فیصل کریم کنڈی 52

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لکی مروت میں ٹریفک پولیس کے تین اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس ، رپورٹ طلب کر لی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے تین اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

گورنر ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ شہداء ہمارے محسن ہیں، ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن کی جانب صوبائی حکومت کو توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں