فیصل کریم کنڈی 41

گورنر خیبرپختونخوا کی بکا خیل نادرا آفس بنوں کے باہر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بکا خیل نادرا آفس بنوں کے باہر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

تر جمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نےجام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار اور سکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ کے عوام شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں