فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی باجوڑ دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں باجوڑ دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی ، گورنر نے زیر علاج زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی انکی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے گورنر کو زخمیوں کے علاج کے حوالہ سے بریفنگ دی جس پر گورنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔