اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) رہنما تحریک انصاف وسابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بنک کا عہدہ بہت اہم ہوتا ہے ، اسے مارکیٹ دیکھتی ہے ، مشکل صورتحال ہے روپیہ گررہا ہے ، جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر نیچے جارہی ہے ، کیونکہ مارکیٹ میں ڈالر نہیں آرہے ، اسٹیٹ بینک کا گورنر بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا ہے ، جب تک آئی ایم ایف سے پیسے نہیں آتے ، ملکی مسائل میں اضافہ ہوتا جائیگا ۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نہ لگایا جانا ان کی نااہلی ہے ، انہوں نے ہمیں کہا کہ ہم بارودی سرنگیں بچھا کرگئے ہیں۔ موجودہ حکومت نے الزامات لگانے میں چھ ماہ گزار دیئے اور مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ۔گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کون سی راکٹ سائنس ہے ، اب وقت ہے کہ موجودہ حکومت اپنی غلطی تسلیم کرے ، اورنگراں حکومت بنائیں۔