گورنرپنجاب چوہدری سرور 146

گورنرپنجاب نے کے پی بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو پارٹی کیلئے ویک اپ کال قرار دیدیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) گورنرپنجاب چوہدری سرور نے خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو پی ٹی آئی کے لیے ویک اپ کال قرار دےدیا۔ایوان وزیراعلیٰ میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ اوورسیز کنونشن کے بارے میں ان کی اور وزیراعلیٰ کی رائے مختلف نہیں تھی، اوورسیزکو پوری عزت دی ہے۔

کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے پاپولر جماعت کا ٹکٹ ملے اور جب ٹکٹ نہیں ملتا تو پھرآزاد کھڑے ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے نتائج پی ٹی آئی کے لیے ویک اپ کال ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں