گوجرانوالہ 214

گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کی جلد خوشخبری دیں گے،وزیراعلی پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کی جلد خوشخبری دیں گے، گوجرانوالہ میں صحت و تعلیم کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے،گوجرانوالہ کے سیوریج مسئلے کے دیرپا حل کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے ن لیگی ایم پی اے اشرف انصاری نے ملاقات کی جس میں انہوں نے حلقے کے مسائل اورگوجرانوالہ کے امور سے وزیراعلی پنجاب کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلی عثمان بزدار نے عوامی مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آج فیصل آباد جا رہا ہوں،جلد گوجرانوالہ آوں گا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ گوجرانوالہ میں صحت و تعلیم کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے،گوجرانوالہ کے سیوریج مسئلے کے دیرپا حل کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کو اس کا جائز حق دیں گے،گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کی جلد خوشخبری دیں گے۔وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوامی ضروریات کے مطابق منصوبوں پر کام کر رہے ہیں،سابق حکمران نمائشی منصوبوں پر کام کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں