پراپرٹی ٹیکس چوری

گوجرانوالہ پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے والے انسپکٹرچارج شیٹ.

رپورٹنگ آن لائن۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے گوجرانوالہ ڈائیریکٹوریٹ کے زون ون میں مبینہ طور پر رشوت کے عوض پراپرٹی ٹیکس کم کرنے والے انسپکٹروں کو چارج شیٹ کر دی گیا ہے۔
پراپرٹی ٹیکس چوری
چارج شیٹ ای ٹی او ایڈمن عبد الحی اور ای ٹی او زون ٹو رانا گلزار احمد کی رپورٹس پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ جام سراج نے کیا ہے۔

پراپرٹی ٹیکس چوری

پنجاب اربن ایموویبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958 کے سیکشن 10 کے تحت پراپرٹی ٹیکس زون ون گوجرانوالہ میں انسپکٹر رانا ارسلان،رانا ممتاز اور طاہر اقبال نے مبینہ طور پر رشوت کے عوض اپیلوں میں ٹیکس کا حجم اصل سے انتہائی کم کردیا۔

انسپکٹر رانا ارسلان نے پیپلز کالونی کے پراپرٹی یونٹ نمبر
2RZ-18/A/RH
میں دوران اپیلوں اپنے سابق ای ٹی او اور سابق ڈائیریکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے 11 لاکھ 48 ہزار کی ٹیکس اماونٹ کو محض 76 ہزار میں کنورٹ کر دیا۔

اسی طرح مذکور انسپکٹر نے مبینہ طورپر سابق ای ٹی او اور سابق ڈائیریکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے پراپرٹی یونٹ نمبر
IR-105/21
کا ٹیکس دوران اپیل 8 لاکھ 14 ہزار روپے سے کم کرکے محض 68 ہزار روپے کردیا۔

اسی انسپکٹر نے مذکورہ سرکل کے پراپرٹی یونٹ نمبر
BX-10/B/RH
کا ٹیکس دوران اپیل 33لاکھ 72 ہزار روپے سے کم کرکے 4 لاکھ 13 ہزار روپے کر دیا۔

جبکہ پراپرٹی یونٹ نمبر
X-31/5/HALL
کا ٹیکس دوران اپیل 26 لاکھ 40 ہزار روپے سے کم کرکے 14 لاکھ 40 ہزار کردیا۔

انسپکٹر رانا ارسلان کے متذکرہ بالا سبھی کیسز میں اپیل 4 فروری 2023 کو دائر کی گئیں اور سبھی کا فیصلہ 8 فروری 2023 لو سنایا گیا۔

اسی طرح پراپرٹی ٹیکس زون ون کے سرکل سیٹلائٹ ٹاون میں انسپکٹر رانا ممتاز نے پراپرٹی یونٹ نمبر 21S-65-129-D کا پراپرٹی ٹیکس سابق ای ٹی او اور سابق ڈائیریکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے دوران اپیل 17 لاکھ 59 ہزار روپے سے کم کرکے 3 لاکھ 52 ہزار روپے کردیا۔

اسی انسپکٹر نے اسی سرکل میں پراپرٹی یونٹ نمبر
27S-9/2/A/SH+RH
کا پراپرٹی ٹیکس دوران اپیل 9 لاکھ 48 ہزار روپے سے کم کرکے ایک لاکھ 96 ہزار روپے کردیا۔مذکورہ اپیل 7مارچ 2023 کو دائر کی گئی اور محض دودن بعد 9 مارچ 2023 کو اپیل کا فیصلہ سنا دیا گیا

جبکہ زون ون سرکل کسیرا بازار کے انسپکٹر طاہر اقبال نے پراپرٹی یونٹ نمبر 3S-14+16/A/SH میں دوران اپیل پراپرٹی ٹیکس 19 لاکھ 86 ہزار روپے سے کم کرکے5 لاکھ 75 ہزار روہے کردیا۔