مریم اورنگزیب

گوجرانوالہ جلسہ نااہل کرپٹ ٹولے کیخلاف فیصلہ کن ریفرنڈم ہوگا،مریم اورنگزیب

گوجرانوالہ(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسہ نااہل کرپٹ ٹولے کے خلاف فیصلہ کن ریفرنڈم ہوگا، رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، نواز شریف کے شیر بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔

جمعہ کو نجی نجی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ساری رات ادھر کارکن موجود تھے جلسہ کے حوالے سے تیاری جاری ہے، کامیاب جلسہ ہوگا، پرچے درج کئے گئے، ڈرایا گیا، جب کچھ نہیں ہوا تو راستے بند کر دئیے ہیں، بہت مشکلات رکاوٹیں لگا کر روکا جا رہا ہے، لیکن رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے نواز شریف کے شیر بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا گزشتہ رات کو ہی پنڈال سج گیا، شبلی فراز اپنا استعفی لکھنا شروع کر دیں، استعفی کا متن بھی ہم دے دیں گے۔