گوادر بندرگاہ

گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن )گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی پاک افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کی پہلی کھیپ15 ٹریلر گاڑیوں پرمشتمل سامان کو بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کیا گیاسرکاری حکام کے مطابق پاک افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کی پہلی کھیپ بذریعہ سڑک گوادر پورٹ سے افغانستان روانہ ہوگئی ہے۔

15 ٹریلر گاڑیوں پرمشتمل افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کو بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کیا گیاپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے کر بحری جہاز گوادر کے گہرے پانی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔

بندرگاہ آمد پر چینی کمپنی اور پاکستانی حکام نے جہاز کا استقبال کیاان کاکہنا تھا کہ ڈیالا فنافوٹی نامی بحری جہازمتحدہ عرب امارات کی دبئی بندرگاہ سے افغانستان کیلئے تجارتی سامان لے کر گوادر پہنچا۔دوسےزائد کنٹینرزمیں لائی گئی کھاد کو کسٹم کلیئرنس کے بعد گوادر سے سڑک کے راستے سی پیک روٹ سے افغانستان روانہ کیا گیا۔