لاہور ہائی کورٹ

گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست 2جولائی کو سماعت کے لئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست 2جولائی کو سماعت کے لئے مقرر کردی ۔

جسٹس سلطان تنویر احمد ، صدر کسان بورڈ ظفر حسین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے ،عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے لا افسران کو رپورٹ پیش کے لئے مہلت دے رکھی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے ، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت مقرر نہیں کی.

گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت نے کسانوں کو مل مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔حکومت کے اس اقدام سے کسان تباہ ہو جائیگا، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔