گندم 171

گندم کی امدادی قیمت 2200 روپے فی من کرنے کی سفارش پر پنجاب اور وفاق میں اختلاف

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب کابینہ نے 400 روپے اضافے کے ساتھ گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کردی ہے تاہم وفاقی وزرا ء نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ، حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔وفاقی وزرا ء کا موقف ہے کہ گندم کی امدادی قیمت خرید گزشتہ سال 1800 روپے فی من مقرر کی گئی تھی اور اب یکمشت 400 روپے فی من اضافہ کرنے سے آٹا کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

پنجاب کابینہ کی جانب سے ارسال کی گئی گندم سپورٹ پرائس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر وفاقی کابینہ میں غور کریں گے اور مشاورت کے بعد جلد حتمی فیصلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں