کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی تعمیر اور منظوری میں سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں تھا۔
شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمارت کی منظوری 1983 میں میئر عبد الستار افغانی کے دور میں دی گئی، جبکہ 1991 میں میئر ڈاکٹر فاروق ستار کے دور میں لیز کی تجدید ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تمام بے ضابطگیاں 2003 میں ریگولرائز کی گئیں،
اس وقت کے میئر نعمت اللہ خان تھے،تمام فیصلے اٹھارہویں ترمیم سے پہلے بلدیاتی اداروں نے کیے، معاملے کو سیاسی رنگ دینا حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے۔






