مراد علی شاہ 81

گل پلازہ واقعے پرسیاست ہورہی ہے،کون سے آئین میں ہے کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے گا،وزیراعلی سندھ

کراچی/سانگھڑ(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ کہاں لکھا ہے کون سے آئین میں لکھا ہے کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائیگا ؟سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گل پلازہ کے واقعے پر سیاست کی جارہی ہے، تحقیقاتی رپورٹ میں کچھ خامیاں ہیں، سانحے کی اصل وجوہات کا پتہ کرنے کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گل پلازہ میں جتنی دکانیں تھی اتنی ہی بنائیں گے، حکومت کا ہدف 2 سال کے اندر گل پلازہ کی تعمیر نو ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، 80 افراد جاں بحق ہوئے، ہم نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو تحقیقات کے لیے لکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں