شرجیل انعام میمن 63

گل پلازہ آتشزدگی میں کوتاہی سامنے آئی تو سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ میں کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے فوری طور پر گل پلازہ میں آگ کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری مشینری رات سے آگ بجھانے میں مصروف رہے، آگ لگنے سے کتنا نقصان ہوا اس کا تخمینہ آگ بجھانے کے بعد ہی لگایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں