سرچ آپریشن 51

گل پلازا واقعے کی تفتیش کافی پیچیدہ ہوگئی ہے، اس میں مختلف اینگلز ہیں،کمشنر کراچی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا ہے کہ گل پلازا واقعے کی تفتیش کافی پیچیدہ ہوگئی ہے، اس میں مختلف اینگلز ہیں۔گل پلازہ کا دورہ کرنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کمشنر کراچی نے کہا کہ گل پلازا واقعے میں کسی ایک ادارے پر ذمہ داری نہیں ڈالی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ سانحے کی تفتیش میں کوشش ہوگی کہ حکومت کو مشورے بھی دیں، کوشش ہوگی کہ ایسے مشورے دیں جس سے آئندہ ایسے واقعات نا ہوں۔کمشنر کراچی نے کہا کہ ہمارے ڈیٹا کے مطابق 86 افراد لاپتہ ہیں اور کچھ لاشیں ملی ہیں، انکوائری رپورٹ حکومت کے سامنے رکھیں گے۔حسن نقوی نے کہا کہ متاثرہ عمارت میں ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، گل پلازہ کے داخلی و خارجی راستوں کا معائنہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں