شرجیل انعام میمن 61

گل پلازا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، سانحہ کو افسوسناک اور دردناک سمجھتے ہیں،شرجیل انعام میمن

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، سانحہ کو افسوسناک اور دردناک سمجھتے ہیں، قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر پاکستانی اس پر افسردہ و غمزدہ ہے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کسی انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوسکتی، اس سانحے کے بعد ون پوائنٹ ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، لاشوں کو ملبے سے نکال کر لواحقین کے حوالے کیا جائے گا، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ڈی این اے کے ذریعے لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سانحے میں 86 افراد لاپتہ تھے دو کا پتہ چل گیا تھا وہ اسپتال میں تھے، باقی لوگوں کی تلاش کا عمل جاری ہے، وزیراعلی نے متعلقہ لوگوں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کروائی حکومت اکیلا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر لواحقین کی فیملی کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے، آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر شہید ہوا، حکومت فائر فائٹر کی فیملی کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں