وزیر اطلاعات سندھ 237

گل صاحب بھول گئے کہ گندم مافیاتوخودپی ٹی آئی کی حکومت ہے،وزیر اطلاعات سندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گل صاحب بھول گئے کہ گندم مافیاتوخودپی ٹی آئی کی حکومت ہے،پنجاب کے بعد اب گل صاحب وفاق سے فارغ ہونے والے ہیں۔

اتوار کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان کے ردعمل میں وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گل صاحب بھول گئے کہ گندم مافیاتوخودپی ٹی آئی کی حکومت ہے،گندم کی فصل کٹتے ہی پنجاب سے گندم کیسے غائب ہوئی،پنجاب کے بعد اب گل صاحب وفاق سے فارغ ہونے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں