شاہد خاقان عباسی 182

گلگت بلتستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا وقت گزر چکا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ( ن )کے سینئر رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا وقت گزر چکا ہے۔

مریم نواز اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی ملاقات میں غیررسمی گفتگو ہوئی جو خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم)کا حصہ ہیں اور گلگت بلتستان میں ایک دوسرے کےخلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں ڈائیلاگ کی روایت ختم ہو گئی ہے گلگت بلتستان میں سیٹ ایڈجسمنٹ کا وقت گزرچکا ہے، (ن) لیگ نے گلگت بلتستان کو تاریخی ترقی دی، گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں