شیخو پورہ(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گللگت بلتستان میں 2 ماہ الیکشن میں تاخیر وفاقی حکومت کی بدنیتی اور دھاندلی کی شروعات ہے اگر الیکشن شفاف ہوئے تو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی ،
دیا بھاشا ڈیم ن لیگ حکومت کا ہے جس کا 2015 میں میاں نواز شریف افتتاح کر چکے ہیں جو پانچ سو ارب کا منصوبہ اور اراضی بھی تب کی خریدی گئی ہے موجودہ حکومت کا مزید چلنا ملک کے لیئے نقصان دہ ہے چینی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں گندم کا بحران پھر سر اٹھا رہا ہے بی آر ٹی پشاور منصوبہ کی ناکامی تبدیلی سرکار کے منہ پر طمانچہ ہے
ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نااہل وزیراعظم عمران نیازی اور حواری ٹولہ ملک میں آئے روز پیدا ہونے والے بحرانوں کے زمہ دار ہیں 2 سال گزر چکے ہیں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا میاں شہباز شریف کی صحت میں بہتری بھی خوش آئند بات ہے موجودہ حکومت کا مزید چلنا ملک کے لیئے نقصان دہ ہے مسلہ کشمیر کو بھی موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر صیح طور پر پیش نہ کرنے کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے
پی ٹی آئی نے عوام کو تبدیلی اور خوشحالی کے سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آنے کے بعد مایوس کیا ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے چوہدری محمد برجیس طاہر کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ میاں اعجاز حسین بھٹی تھے
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کی ضامن پاکستان مسلم لیگ ن ہے میاں نواز شریف ملکی مسائل حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کے جن نے عوام کو نگل لیا ہے اور دو وقت کی روٹی بھی عوام کو کھانے کے لیئے میسر نہیں ہے اور قوم کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا گیا ہے ۔