گلوکار عاطف اسلم

گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ ریشم فیض بھٹہ کا نیا گانا”ٹربو“ ریلیز کے بعد ہٹ ہوگیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ ریشم فیض بھٹہ کا نیا گانا”ٹربو“ ریلیز کے بعد ہٹ ہوگیا شاندار ویڈیو ڈائریکشن بہترین میوزک کی وجہ سے شائقین موسیقی کی توجہ حاصل کرلی ویلوساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری نے اپنے شاندار میوزک ویڈیوز ریلیز کر کے میوزک حلقوں میں اپنی دھاک بیٹھا دی نامور گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ ریشم فیض بھٹہ کی خوبصورت آواز میں ریکارڈ ہونے والے اس گانے کو میوزک چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں بے حد پذیرائی حاص ہورہی ہے جبکہ اس گانے کو دیکھنے والوں کی تعداد کڑورں تک پہنچ چکی ہے ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کا آغاز ہوتے ہی ایک کے بعد ایک گانا شائقین کوپسندآرہاہے،اب نوجوان نسل اور میوزک حلقوں کی جانب سے نامور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بلال لاشاری کے کام کو سراہا جارہا ہے،اس ویڈیو گانے کو صرف انسٹاگرام پر دیکھنے والوں کی تعدادایک کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

 ریشم فیض بھٹہ
ریشم فیض بھٹہ

باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی سے نوازاہے، ہمسایہ ملک بھارت سے بھی شائقین موسیقی کی بڑی تعداد ان گانوں کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہے یاد رہے کہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو نامور ہدایت کار بلال لاشاری پروڈیوس اور ڈائریکٹ کر رہے ہیں جبکہ نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کو پروڈیوسر ہیں