گلوکار عارف لوہار 196

گلوکار عارف لوہار نے نیا گانا ”تنہائی ”لانچ کردیا

کھڈیاں خاص(ر پورٹنگ آن لائن)گلوکار عارف لوہار نے نیا گانا ”تنہائی ”لانچ کردیا،تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو سونگ کو گذشتہ روز عارف لوہار نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگروشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے،اس گانے کے ڈائر یکٹر سید علی بخاری ہیں، گانے کی شاعری ،کمپوزیشن خود عارف لوہار نے کی جبکہ گانے کی شاعری کی ترتیب ایس ایم صادق نے کی ہے۔اس گانے کا میوزک سونو علی نے ترتیب دیاہے۔” تیرے عشق نے آگ لگائی ہے یادیں ہیں اور تنہائی ہے”گانے میں دکھایا گیا کہ کسی کے پیارے کرونا کی وجہ سے پہنچ نہیں پاتے اور وہ تنہائی کا شکار ہوکر زندگی کے آخری لمحوں تک جا پہنچتے ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے عارف لوہار نے بتایا کہ کرونا کی صورتحال میں بہت سے لوگ دوسرے ملکوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں جنہیں سفری پابندیوں سمیت اپنوں کی جدائی برداشت کرنا پڑرہی ہے،عارف لوہار کا کہناتھا کہ میں نے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وقت یہ گانے کی شاعری سوچی اور آواز میں پرو کر لوگوں تک پہنچا دیا ۔ عار ف لوہار نے امید کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ انکے مداح یہ گاناضرور پسند کریں گے کیونکہ یہ ان سب کے دل کی آوازہے جن کے اپنے پیارے پردیسوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں اور اس وباء کی بدولت واپس آنے سے قاصرہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں