لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار حسن رحیم اور انورل خالد کا نیا ویڈیو سونگ ٫ دل ربا٫ میوزک لوورز کے دلوں کی دھڑکن بن گیا شاندار ویڈیو عکسبندی کرنے پر نامور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بلال لاشاری کے شوبز حلقوں میں چرچے ہونے لگے تفصیلات کے مطابق ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کے شاندار آغاز ہوتے ہی ایک بعد ایک سپر ہٹ ویڈیو سونگز شائقین کو متاثر کرنے لگ گئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہوں یا میوزک پلیٹ فارم ہر جگہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کے ویڈیوز تعریفیں ہونے لگی نوجوان نسل کی اولین پسند گلوکار حسن رحیم اور انورل خالد کا نیا ویڈیو سونگ دل ربا ریلیز ہوتے ہی میوزک کے دلدادہ افراد کا پسندیدہ ویڈیو سونگ بن گیا جس کی شاندار عکسبندی سٹوری بورڈ نے میوزک لوورز اپنی طرف متوجہ کرلیا جبکہ میوزک حلقوں کی جانب دی لیجنڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بلال لاشاری کے کام کو خوب سراہا جارہا ہے
اس ویڈیو گانے کو صرف انسٹاگرام پر دیکھتے والوں کی تعدادایک کروڑ سے زیادہ پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی لاکھوں کی تعداد میی میوزک لوورز اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں دوسری جانب ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو شائقین موسیقی کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے
میوزک لوورز کا کہنا ہے کہ اتنے شاندار گلوکاروں کے ساتھ اچھا میوزک سننے اور بہترین ویڈیوز دیکھئے کو مل رہی ہے یا سب ویلو ساؤنڈ سٹیشن کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے امید کرتے آئندہ آنے والی ویڈیو سونگ بھی اسی طرح معیاری ہونگے جبکہ ان گانوں کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے خاصی پذیرائی مل رہی اور ہمسایہ ملک بھارت سے شائقین موسیقی کی بڑی تعداد ان گانوں کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کر رہے ہیں یاد رہے کہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو نامور ہدایتکار بلال لاشاری پروڈیوس اور ڈائریکٹ کر رہے جبکہ نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت ان کی کو پروڈیوسر ہیں۔