لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معروف گلوکارہ مہک علی دس روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئی سن فرانسیسکو میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگی تفصیلات کے مطابق نامور پلے بیک سنگر مہک علی امریکہ کے شہر سن فرانسیسکو میں پہنچ گئی ان کو وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خصوصی طور پر دورے کی دعوت دی گئی ہے جہاں وہ رواں ہفتے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگی
اس حوالے سے ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہیی جبکہ گلوکارہ مہک علی امریکہ سے قبل اپنے مختصر دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول پہنچی جہاں انہوں خوبصورت مقامات کی سیر وتفریح کرتے ہوئے تصاویر بنائی گلوکارہ مہک علی کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کینیڈا میی کافی عرصہ سے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہیں ان کہنا تھا مجھے امریکہ میں مقیم پاکستانی اور انڈین پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب ہمیشہ بے حد پزیرائی حاصل ہوئی ہے
اس بار بھی سن فرانسیسکو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اپنی محبتوں کا اظہار کرتے ہوئے مجھے خصوصی طور پر پرفامنس کے لیے مدعو کیا گیا ہے اس حوالے سے میی ایونٹ آرگنائزر اور اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں ۔