گلوکارہ صومیہ خان

گلوکارہ صومیہ خان کا پاک فوج کو ٹریبیوٹ، نیا گانا “دشمن کو مٹادیں گے” کی ویڈیو ریلیز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)
گلوکارہ صومیہ خان کا پاک فوج کو ٹریبیوٹ، سونگ دشمن کو مٹادیں گے کا ویڈیو ریلیز کردیا۔
ویڈیو میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے ماحول کی عکاسی کی گئی ہے ۔گلوکارہ صومیہ خان نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو مٹادیں گے اصل میں بہادری پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

پہلی بار کسی بھی ترانہ میں بتایا ہے کہ پاک فوج کا مطلب کیا وطن پہ اپنی جان لٹا۔ گلوکارہ صومیہ خان نے کہا کہ اس ترانہ میں پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کرنے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے یہ ملی ترانہ پسند کیا جائے گا ۔ ترانہ کے شاعر،کمپوزر ایم ایس عابد اور میوزک ارینجر ثمر عباس ہیں۔