گلوکارہ شبنم مجید

گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی قاتل اس کا سالا نکلا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معروف گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی عبدالوحید کے قتل کی واردات میں بیوی کا بھائی ہی ملوث نکلا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول عبدالوحید کا اپنا بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا، گرفتار ملزم دین عباس نے اپنے دوست ارسلان رضا کے ساتھ مل کر مقتول عبدالوحید کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دین عباس اور ارسلان رضا قتل کی سنگین واردات کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی بادامی باغ محمد اکرم اور انچارج انویسٹی گیشن محمد نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔