اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) گلوکارہ آئمہ بیگ اور فرحان سعیدمیگزین ’ای ڈیوا‘ کے سر ورق کی زینت بن گئیں۔ ائمہ بیگ اور فرحان سعید نے ای ڈیوا کے نئے شمارے کے لیے فوٹو شوٹ مکمل کرا لیا ہے جس میں ا?ئمہ بیگ نے ہلکے گلابی رنگ کی سلور کڑھائی والی میکسی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ فرحان سعید نے سفید کرتا شلوار کے ساتھ ہلکے گلابی رنگ کا کوٹ زیب تن کر رکھا ہے۔ فرحان سعید ان دنوں ڈرامہ سیریل”پریم گلی‘ میں سوہائے علی ابڑو کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔
