گستاخانہ خاکے

گستاخانہ خاکے لگانے پر فرانس سے تعلقات ختم ،سفیر کو ملک بدر کیا جائے‘پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)فرانس میں گستاخانہ خاکے لگانے کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ مسلم لیگ(ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ امت مسلمہ فرانسیسی صدر کے رویے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتی ہے ،

فرانس میں لگائے گئے توہین آمیر خاکوں کی وجہ سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،پیارے نبی محمد ﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے اورفرانس کے ساتھ فوری سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں ۔ وفاقی حکومت اقوام متحدہ کے سامنے اس مسئلے کو اٹھانے کے لئے اقدامات کرے ۔