اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ گزشتہ6ماہ میں تعلیم کا بہت نقصان ہوا،متعدد نجی سکول بند ہوچکے ہیں،دو ماہ میں ایس او پیز بنا لیں گے پہلے بڑی کلاسیں کھولنے کی تجویز زیر غور ہے،انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث تمام بچے آن لائن کلاسز نہیں لے سکتے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ گزشتہ 6ماہ میں تعلیم کا بہت نقصان ہوا،متعدد نجی سکول بند ہوچکے ہیں،دو ماہ میں ایس او پیز بنا لیں گے پہلے بڑی کلاسیں کھولنے کی تجویز زیر غور ہے،انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث تمام بچے آن لائن کلاسز نہیں لے سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے نجی سکول میں طالبات کی جنسی ہراسگی کا معاملہ پنجاب حکومت کے ماتحت ہے تاہم ملوث تمام اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے جبکہ پولیس ان کی گرفتاری عمل میں لانے کیلئے بھی کارروائی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیسوں کی عدم ادائیگی پر بچوں کے نام خارج کرنے سے بھی سکولوں کو روکا جارہا ہے،ایس او پیز کی تیاری کیلئے وزارت صحت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،ان کی ہدایات کی روشنی میں قابل عمل اور محفوظ طریقے سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے