ملکی زرمبادلہ ک 136

گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں12کروڑ89لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں12کروڑ89لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر25ارب15کروڑ7لاکھ ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر25ارب2کروڑ78لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر8کروڑ99لاکھ ڈالرز کمی سے 18ارب56کروڑ83لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر 3کروڑ30لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب45کروڑ95لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں