برآمدات 77

گزشتہ سال پاکستان کی چین کو برآمدات 2.84ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)گزشتہ سال پاکستان کی چین کو برآمدات میں 1.07 فیصد اضافہ ہوا جو 2024 میں 2.81 ارب ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 2.84 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 میں برآمدات 204.94 ملین ڈالر رہیں جبکہ فروری میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 238.94 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو فروری 2024 کے 167.44 ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 43 فیصد زیادہ ہیں۔سال کے اختتام پر برآمدات میں مضبوط تیزی دیکھی گئی، نومبر میں برآمدات 303.01 ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر میں یہ سال کی بلند ترین سطح 336.45 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اگرچہ زیادہ تر مہینوں میں بہتری رہی تاہم اکتوبر 2025 میں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں برآمدات 273.13 ملین ڈالر رہیں جبکہ اکتوبر 2024 میں یہ 281.33 ملین ڈالر تھیں۔ 2025 میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 25.23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو 2024 کے 23 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں