لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ میں خود نمائی نہیں کر رہا لیکن لوگوں کو ترغیب دینے کے لئے بتا رہا ہوں کہ میں گزشتہ بارہ سالوں سے سالانہ ایک روڑ روپے اپنی جیب سے تعلیم کیلئے خرچ کر رہا ہوں ۔
ایک انٹر ویو میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ رب تعالیٰ کا کہنا ہے کہ اگر میرے سے تجارت کرنی ہے تو میری مخلوق پر خرچ کرو، میرے تنخواہ دو لاکھ ہو، دس لاکھ ہو یہ تعلیم کے لئے ہی جانی ہے ۔
میں سمجھتا ہوں اللہ نے سب کی تنخواہیں دس لاکھ اس لئے کی ہیں کہ میں اللہ کی راہ میں خرچ کر رہا تھا اور اور یہ پانچ گناچاہیے تھی ، میں اپنی تنخواہ بھی تعلیم کے فروغ کے لئے عطیہ کرتا ہوں اور اس کے علاوہ گزشتہ بارہ سال سے ہر سال ایک کروڑ روپے تعلیم پر اپنی جیب سے دیتا ہوں ۔ میرا یہ ماننا ہے کہ تعلیم بہت کچھ بدل سکتی ہے ۔