نسیم وکی 179

گزرتے وقت کیساتھ کامیڈی نے بھی اپنی شکل تبدیل کی ہے جو مثبت رجحان ہے ‘ نسیم وکی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ زندگی میں ہمیشہ خوش رہنا سیکھا ہے اور دوسروں کو بھی خوش رہنے کی نصیحت کرتا ہوں، گزرتے وقت کے ساتھ کامیڈی نے بھی اپنی شکل تبدیل کی ہے جو مثبت رجحان ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ زندگی خوش رہیں اور اپنے ساتھ جڑے ہوئے لوگوںکو بھی خوش رکھیں او ریہی زندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور میں بہت سے کامیڈین اداکار سامنے آئے ہیں اور سب معیاری کام کررہے ہیں ۔ یہ درست ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ کامیڈی نے بھی اپنی شکل تبدیل کی ہے جو مثبت رجحان ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں فلموں کے اسکرپٹ میں کامیڈی کا بھی ایک پورشن شامل کرناچاہیے جس کے اچھے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں کیونکہ موجودہ دور میں لوگ ہنسی مزاح والی انٹرٹینمنٹ چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں