وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی 118

گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا آرمی چیف اور عمران خان کے سر ہے’ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا آرمی چیف اور عمران خان کے سر ہے۔وزیراعلی پرویز الہی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی پوری قوم کی بہت بڑی فتح ہے۔

اس کامیابی کا سہرا عمران خان اور ان کی ٹیم کے سر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کرداراداکیا، عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی کے اصل ہیروہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی نام نہاد حکومت کا گرے لسٹ سے نکلنے میں وہی کردار ہے جو کرکٹ میچ میں بارہویں کھلاڑی کا ہوتا ہے، مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا، (ن) لیگ کو اس ڈھٹائی سے اس کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں