طاہر اشرفی

گرین پاکستان گرین مشرق وسطی و سعودی عرب منصوبہ دنیا کیلئے تحفہ ہے، طاہر محمود اشرفی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان علمائے کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گرین پاکستان گرین مشرق وسطی و سعودی عرب منصوبہ دنیا کیلئے تحفہ ہے۔

جمعہ کو چیئرمین پاکستان علمائے کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات لازوال ہیں، گرین پاکستان گرین مشرق وسطی و سعودی عرب منصوبہ دنیا کیلئے تحفہ ہے۔