کوپن ہیگن (رپورٹنگ آن لائن)ڈنمارک نے گرین لینڈ پر امریکی پرچم کی تصویر اور لفظ سون دیکھ کر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بااثر معاون اسٹیفن ملر کی اہلیہ کیٹی ملر نے سوشل میڈیا پر گرین لینڈ کی ایسی تصویر شیئر کی جسے امریکی پرچم کے رنگوں میں دکھایا گیا اور اس کے پر لفظ سون لکھ دیا۔
ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ڈنمارک کی وزیرِ اعظم بولیں کہ امریکا کو گرین لینڈ یا ڈنمارک کی کسی ریاست کو ضم کرنے کا حق نہیں ہے،
قریبی اتحادی کے خلاف ایسی دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں، گرین لینڈ اور اسکے عوام فروخت کے لیے نہیں ہیں۔جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معدنیات کے لیے نہیں اپنے دفاع کے لیئے گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔









