گرین لائن منصوبہ

گرین لائن منصوبہ، کمرشل آپریشن کی تیاریاں ہدف کے مطابق ،80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، اسد عمر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ، کمرشل آپریشن کی تیاریاں ہدف کے مطابق چل رہی ہیں ۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کے کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں ،گرین لائن منصوبے کے لیے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے اب تمام 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں ،گرین لائن بسوں سے بھرا جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔

اس سے قبل پچھلے ماہ 19 ستمبر کو چالیس بسیں آئی تھیں جس کے بعد شہریوں کیلئے اسی ماہ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا،واضح رہے کہ یہ منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا،حکام کے مطابق پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاﺅن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی۔