ٹریفک حادثے 139

گردوں کے عارضہ میں مبتلا جنرل ہسپتال کی ہیڈ نرس کا انتقال، پرنسپل کا اظہار افسوس

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) جنرل ہسپتال میں تعینات 45سالہ ہیڈ نرس نصرت علی محمد گردوں کے عارضہ میں مبتلاہونے کے باعث جمعۃ المبارک کو رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئی۔ مرحومہ کے ایل جی ایچ سے ڈائیلاسز ہو رہے تھے۔ ان کی وفات کی خبر سنتے ہی ہسپتال کا ماحول سوگوار ہو گیااور ساتھی نرسوں کی بڑی تعداد صدر وائی این اے خالدہ تبسم کی قیادت میں ڈائیلاسز سنٹر پہنچ گئیں، مرحومہ اپنی کولیگز میں بہت ہر دلعزیز تھی۔اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار دکھائی دی۔

علاوہ ازیں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ہیڈ نرس کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی پیشہ وارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیماری کے باوجود دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہیں جو دیگر نرسز کیلئے ایک روشن مثال ہے۔ پروفیسر الفرید ظفر اور ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کے درجات بلند کرے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں