فواد چوہدری

گرافک ڈیزائنر ز حکومت پاکستان کے لوگو کے بارے میں اپنے آئیڈیاز بھجوائیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گرافک ڈیزائنرز سے کہا ہے کہ وہ حکومت پاکستان کے لوگو کے بارے میں اپنے آئیڈیاز بھجوائیں۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ حکومت پاکستان کے لوگو میں پٹ سن اور چائے کے پودے کی تصویر کی جگہ سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے آئیکون ہونے چاہئیں۔ گرافک ڈیزائنر مجھے اپنے آئیڈیاز بھیجیں۔