کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جون 2020ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 83 فیصد اضافہ ہوا ہے، یوریا کھاد کی فروخت 1.2 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔
ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی 2020ء کے مقابلہ میں جون 2020ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 390 فیصد سے بڑھ گئی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال 2020ء کی پہلی ششماہی کے دوران یوریا کھاد کی فروخت گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 9 فیصد کم رہنے کی توقع ہے۔
جنوری تا جون 2020ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 2.6 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوری تا جون 2019ء کے دوران فروخت کا حجم 2.8 ملین ٹن رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جون کے حتمی اعداد و شمار کے بعد کھادوں کی فروخت کے حقیقی نتائج مرتب کئے جائیں گے۔