رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
گاڑی کی ملکیت کے تنازعے میں ایک شہری نے موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی لاہور علی کمپلیکس میں دوسرے شہری کو مار مار کر لہولہان کرڈالا۔

ذرائع کے مطابق عثمان غنی نامی شہری ٹویوٹا یارس نامی گاڑی کی ملکیت کے تنازعے پر ایم آر اے علی کمپلیکس پہنچا جہاں ایم آر اے ملک عظیم نے شہری کو آگاہ کیا کہ آپ کےبکیس کی ہیرنگ آج نہیں بلکہ آنے والے کل ہے۔جس پر عثمان غنی اور اس یے ہمراہ آنے والے رشتہ داروں عزیز طیش میں آگئے اور انہوں نے مبینہ طوپر اسلحہ نکال لیا۔

اس پر اپنے کسی کام سے دفتر آنے والےمحمد سلیم نامی شہری نے عثمان غنی وغیرہ کو تحمل سے کام لینے کی درخواست کی تو انہوں نے غصے میں آکر محمد سلیم کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ جس سے محمد سلیم شدید مضروب ہوگیا اور اسے فوری طورپر میو ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں لیجایا گیا۔
ادھر ایم آر اے ملک عظیم کا کہاں ہے کہ یارس گاڑی کی ملکیت کے تنازعے میں آنے والے عثمان غنی اور اس کے ہمراہیوں نے محمد سلیم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہےاور وہ لہولہان ہوگئے ہیں۔پولیس کو فوری طورپر کال کی گئی تاہم پولیس ڈیڑھ گھنٹہ بعد موقعے پر پہنچ سکی۔
ملک عظیم کا کہنا تھا کہ عثمان غنی اس کے بیٹے، بھائی اور ہمراہی وکلا مسلحہ تھے ان کے پاس پسٹل تھے اور وہ ان کے دفتر میں اسلحہ کے زور پر محمد سلیم کو زدو کوب کرتے رہے ان کا کہنا تھا کہ اپنی مدعیت میں اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کروانے کے لئے انہوں نے درخواست دیدی ہے۔









