اسٹیٹ بینک 50

گاڑیوں کی خریداری کیلئے بنکوں سے قرضوں کی فراہمی میں نومبرکے دوران 35.5فیصد اضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)گاڑیوں کی خریداری کیلئے بنکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں نومبرکے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 318ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 35.5فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئیبنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 235ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر0.8فیصدکااضافہ ہوا، اکتوبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بنکوں کی جانب سے 315ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جونومبرمیں بڑھ کر318ارب روپے ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں