مکوآنہ (ر پورٹنگ آن لائن)گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن وٹرانسفرمزید مہنگی ہوگئی،گاڑیوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر پر120کی ایک اور فیس ادا کرنا پڑے گی،محکمہ ایکسائز اورنادرا میں بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ گاڑیوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر کے لئے معاملات طہ پا گئے۔تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفرمزیدمہنگی ہونے جارہی ہے،گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفر کے لئیایک اورفیس مقررکرنیپراتفاق ہوگیا ہے اورہرٹرانزیکشن پرمزید120روپیاداکرناہوں گے،بائیومیٹرک سسٹم کے اغازکیلئے نادرا کی جانب سے بھجوائی گئی 120کی فیس پرایکسائز حکام نے درخواست کی تھی کہ کم مقررکی جائے کیونکہ سالانہ لاکھوں کی تعداد مین ٹرانسفراور رجسٹریشن ہوتی ہے لیکن نادرااپنی پرمنوانے میں کامیاب ہوگیا ہے اوردونوں محکموں نے مقررنیکاحتمی فیصلہ کرلیا ہے۔متوقع طورپر14اگست سیپنجاب بھرمیں بائیومیٹرک تصدیق کاعمل شروع ہوگاجسکاگزشتہ روزسیکریٹری ایکسائزکی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے،محکمہ ایکسائز نے قوانین میں ترامیم کے لئیسمری حکومت کوبھجوادی ہے،سہولت مراکز اورایکسائز دفاترسیشہری بائیومیٹرک کراسکیں گے۔
ایکسایز حکام کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک کیبعدہی گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفرممکن ہوسکیگی جس سے ایک توجعلی ٹرانسفررکے گی جبکہ دوسری قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی۔واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت نے بجٹ میں محکمہ ایکسائزکیموٹرٹیکسز اور پراپرٹی ٹیکس کیحوالے سے مختلف ردبدل کیا تھاجس کے لئیسسٹم اپ گریڈ کیا گیا،موٹر سائیکلوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کرتے ہوئے 70سی سی موٹرسائیکل کاایک ہزار، سوسی سی کاپندرہ سو،ون ٹو فائیو سی سی موٹرسائیکل کا دوہزار،ڈیڑھ سوسی پچیس سو جبکہ اس بڑی موٹرسائیکلوں کی بنیادی قیمت کا 2فیصد وصول کیا جائے گا۔الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 50فیصداورٹوکن ٹیکس میں 75فیصد کمی کی گئی،کلو واٹ اورہارس پاور کوسی سی میں تبدیل کروانے کے لئے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو کیسز بھجوائے جائیں گے،پراپرٹی ٹیکس دواقساط میں جمع کروانیکا قانون بھی منظور کیاگیا تھا.









