کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ کے 4 کے معاملے پر بھی سندھ اور وفاقی حکومت ماموں بنا رہی ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم صوبے کی دوسری اور شہری علاقوں کی سب سے بڑی جماعت ہے۔علی خورشیدی نے کہا کہ پہلی بار بطور اپوزیشن لیڈر پریس کانفرنس کر رہا ہوں، یہ نظام تباہ ہوگیا ہے، کچھ کہو تو کہتے ہیں کہ سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں بے شمار مسائل ہیں، 6 کروڑ لوگوں کی آواز ایم کیو ایم ہے، کسی کو برا لگتا ہے تو لگے، ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ بجٹ کے موقع پر تمام حکومتی ارکان کو فنڈ دیے گئے جبکہ ہمیں نظر انداز کیا گیا، اگر میں غلط کہہ رہا ہوں تو وزیراعلیٰ کی تقریر نکال کر دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے کراچی پر سودے بازی کی، پیپلز پارٹی کہتی ہے سب اچھا بولو، ایک رکن نے اپنے مسائل بتائے وہ زیرِ عتاب ہے۔









