شہباز گِل

کے پی کے نے تحریک انصاف کو منتخب کر کے ناقدین کے منہ پر تمانچہ رسید کیا ، شہباز گِل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ کے پی کے نے دوسری بار تحریک انصاف کو منتخب کر کے ناقدین کے منہ پر تمانچہ رسید کیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن منصوبوں کا موصوفہ ذکر کر رہی ہیں یہ سب کک بیکس زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سب منصوبوں میں فائدہ صرف شریف خاندان کو ہوا ، سستی روٹی اسکیم عوام کو بہت مہنگی پڑی۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ کے پی کے تمام شہریوں کو صحت کی سہولت دینے والا پہلا صوبہ ہے ، کے پی کے میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے 10 ارب روپے خرچ کیے جانے ہیں۔