طارق فضل چوہدری 42

کے پی کے مشیر اطلاعات کی وزیر اطلاعات پنجاب بارے گفتگو قابل مذمت اور شرمناک ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے صوبہ کے پی کے مشیر اطلاعات کی پنجاب کی وزیر اطلاعات کے حوالے سے گفتگو کو قابل مذمت اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر مائوں ، بہنوں اور بیٹیوں کا احترام سیکھ لیں۔

بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ”ایکس” پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ ایک صوبے کے مشیر اطلاعات کی زبان ہے ، ان کے لیول پر نہیں گر سکتا لیکن پہلے بھی کہا اور اب بھی کہتا ہوں کہ سیاسی اختلاف رکھیں لیکن کم از کم مائوں ، بہنوں ، بیٹیوں کا احترام تو سیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے سے آج تک یہی بد زبانی اور یہی انداز گفتگو جاری ہے ، کہیں تو یہ رک جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شاید اس کا انہیں حکم ملتا ہے اور پھر اس کی تعمیل کی جاتی ہے ، صوبائی وزیراطلاعات کے بارے میں یہ الفاظ اور زبان انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں