عشرت العباد خان

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے اور 525کیڈت اور اساتذہ کی حفاظت پرسیکورٹی فورسز کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں،ڈاکٹرعشرت العباد خان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے اور 525کیڈت اور اساتزہ کی حفاظت پر سیکورٹی فورسز کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ بھارتی عزائم کی تعمیل کرنے والا افغانستان یاد رکھے پاکستان کا جواب چولیں ہلا دے گا۔

پراکسی وار کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔گزشتہ روز خوارجیوں کا خودکش حملہ ناکام بنانے کے لئے شہادتیں اور ذخمی ہونے کے باوجود حفاظت فوج کا طرہ امتیاز ہے۔ قوم تیار رہے۔ سیاست نہیں ریاست اور ملک دشمن نہیں وطن پرست ہمارا نعرہ ہے۔ مرکزی کمیٹی اور پاکستان بھر کے عہدیداران ملکی سلامتی اور ریاست کے تحفظ کے لئے چوکنا رہیں۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔

پاکستان منہ توڑ جواب بھی دے گا اور قوم فوج کے شانہ بشانہ ہوگا۔ افغانستان خطے کے لئے بھارت کے ساتھ ملکر خطرہ بن رہا ہے لیکن یاد رکھا جائے ہم وطن بنانے اور بچانے میں ہمیشہ ہر اول دستہ ہیں اور پوری قوم پہلے پاکستانی ہے ہمیں سندھو دیش، علیحدگی پسندوں اور ملک دشمن سوچ رکھنے والوں کو اپنے اتحاد سے نشان عبرت بنانا ہے۔ سپاہ سالار اور سیکورٹی فورسز کو سلام اور فخر کرتے ہیں۔

27ویں ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 243سمیت مختلف شقوں کی قوم حمایت کرتی ہے۔ لیکن 140-Aاور دیگر ترامیم میں بھی تاخیر نہ کی جائے۔ پیپلز پارٹی پل بنے اور ملک دشمن قوتوں کو نشان عبرت بنائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعدنیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل کرتے ہوئے پراکسی وار کے خلاف صف آرا ہوا جائے۔ قوم قدم بہ قدم افواج کے ساتھ ہے۔