مراد علی شاہ

کیڈٹ کالج بننے سے ماہی گیروں کے بچوں کیلئے پاک نیوی کے دروازے کھل جائیں گے، مراد علی شاہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سجاول میں کیڈٹ کالج بننے سے ماہی گیروں کے بچوں کیلئے پاک نیوی کے دروازے کھل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس کی ملاقات ہوئی جس میں سجاول میں کیڈٹ کالج بنانے کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں کراچی تا کیٹی بندر تک چھوٹے جزائر کو سیاحت کیلئے کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سجاول میں کیڈٹ کالج بننے سے ماہی گیروں کے بچوں کیلئے پاک نیوی کے دروازے کھل جائیں گے، میں چاہتا ہوں کہ ماہی گیروں کے مسائل اور تعلیم اور تربیت کے کیلئے اہم اقدامات کیے جائیں اور کراچی کی عوام کیلئے واٹر اسپورٹس اور سمندر میں تفریحی مقامات قائم کیے جائیں۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نیوی سیاحت مقامات قائم کرنے کیلئے سندھ حکومت سے تعاون کرے۔