کیپٹن (ر)صفدر 193

کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری درخواست ضمانت سماعت کے مقرر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری درخواست ضمانت سماعت کے مقرر کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 جون کو سماعت کرے گا۔فاضل عدالت نے نیب کو کیپٹن (ر)محمد صفدر کی گرفتاری سے تاحکم ثانی روک رکھا ہے ۔کیپٹن (ر) صفدر نے نیب لاہور کی جانب سے 10مارچ کو طلبی کے نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں