لاہور( رپورٹنگ آن لائن )ماتحت عدلیہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدر کیخلاف نفرت انگیزتقریر کے کیس کی سماعت2دسمبر تک ملتوی کر تے آئندہ سماعت پر کیپٹن (ر)صفدر کے وکلا ء سے دلائل طلب کرلئے ۔
کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف تھانہ اسلامپورہ کی جانب سے چالان جمع کرا دیا گیا ۔جس میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر اپنے ایک کیس کے سلسلے میں سیشن کورٹ میں آئے، بعد ازاں کیپٹن (ر)صفدر بار روم میں چلے گئے جہاں پر
انھوں نے نامناسب تقریر کی، کیپٹن (ر)صفدر نے وہاں پر ایک ویڈیو بیان کے ذریعے حکومت پاکستان کیخلاف عوام کو ا کسایا، کیپٹن (ر)صفدر نے حکومت کو گرانے اور حکومت کے خلاف عوام کو باہر نکلنے کے لیے اکسایا۔عدالت نے کیس کی سماعت2دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔