فواد چودھری

کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری قانون کے احترام کا بیانیہ ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کو قانون کے احترام کا بیانیہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ سندھ پولیس کا کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا عمل قانون کے احترام کا بیانیہ ہے، قائداعظم محمد علی جناح کی قبر اور ان کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے لئے مقدس جگہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قائداعظم کے مزار پر اٹھکیلیاں، نعرے بازی اور غیر سنجیدہ طرز عمل قانون کے خلاف ہے جس پر سزا ہونی چاہیے۔